• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ زیادہ تباہ کن ہوگا: پاکستان کو لیفٹیننٹ جنرل منوج کٹیار کا انتباہ

آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ زیادہ تباہ کن ہوگا: پاکستان کو لیفٹیننٹ جنرل منوج کٹیار کا انتباہ

by امت ڈیسک
15/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مغربی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے دوبارہ ہندوستان کی سرزمین پر حملے کی جرات کی تو جواب ’’آپریشن سندور‘‘ سے کہیں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوگا۔

میگا ایکس سروس مین ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کٹیار نے کہا کہ اگرچہ 1965 کی جنگ سے لے کر آج تک جنگی ٹیکنالوجی میں بےحد تبدیلی آئی ہے، مگر بھارتی فوج کا حوصلہ، جذبہ اور عزم آج بھی ویسا ہی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں ڈرونز کے ذریعے جموں اور پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملوں کی کوشش کی، لیکن ہماری اینٹی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے ہر کوشش ناکام بنا دی۔

لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب ’آپریشن سندور‘ سے بھی زیادہ گھاتک اور تباہ کن ہوگا۔ جب تک پاکستان اپنی ذہنیت نہیں بدلتا، اسے ایسے ہی نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو “آپریشن سندور 2.0” کا آغاز کیا جائے گا، جو پہلے سے کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا۔

ان کے مطابق، آپریشن سندور میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کیا گیا اور پاکستانی ایئر بیسز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ آج ہماری صلاحیت پہلے سے کہیں زیادہ جدید اور نشانے پر کاری ہے۔ مغربی کمان کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن سندور کی کامیابی میں انتظامیہ، سابق فوجیوں اور مقامی آبادی کا بڑا کردار رہا۔

لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے کہا کہ بھارتی فوج 740 کلومیٹر طویل لائن آف کنٹرول پر مکمل مستعد ہے جبکہ 240 کلومیٹر بین الاقوامی سرحد کی ذمہ داری بارڈر سیکیورٹی فورس کے سپرد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور اگر پاکستان نے کوئی حرکت کی تو اس بار جواب تاریخ رقم کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایک عظیم فقیہ کی داستانِ زندگی: مفتی محمد سلطان قاسمی صاحب

Next Post

کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، جموں و کشمیر یونٹ کی ہائی کمانڈ کو سخت رپورٹ پیش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، جموں و کشمیر یونٹ کی ہائی کمانڈ کو سخت رپورٹ پیش

کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، جموں و کشمیر یونٹ کی ہائی کمانڈ کو سخت رپورٹ پیش

بی جے پی نے جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

بی جے پی نے جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

اپنی پارٹی نے منتظر محی الدین کو جماعت کی بنیادی رکنیت سے برطرف کر دیا

اپنی پارٹی نے منتظر محی الدین کو جماعت کی بنیادی رکنیت سے برطرف کر دیا

کینیا کے سابق وزیر اعظم کا کیرالہ میں انتقال، علاج کے لیے آئے تھے ایرناکولم

کینیا کے سابق وزیر اعظم کا کیرالہ میں انتقال، علاج کے لیے آئے تھے ایرناکولم

”میں ایک فوجی کا بیٹا ہوں، کسی سے نہیں ڈرتا“ — ریاستی درجہ کی بحالی کی اپیل دہرائی، گزشتہ 11 برسوں کی حکمرانی کی تحقیقات کا مطالبہ

نائب وزیراعلیٰ نے عمر عبداللہ پر زبانی حملے کے بعد سجاد لون سے شائستگی اختیار کرنے کی اپیل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »