• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۲۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ کشمیر کی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
20/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پی ڈی پی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکہ۔ہند مجوزہ تجارتی معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اثرات کشمیر پر کس حد تک پڑیں گے، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ معاہدہ وادی کی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت امریکی مصنوعات پر زیرو ڈیوٹی کی بات کی جا رہی ہے، جبکہ اس سے قبل یورپی یونین کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا تجارتی سمجھوتہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل سے بات کر کے انہیں اس معاہدے کے ممکنہ منفی نتائج سے آگاہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں زراعت اور باغبانی لاکھوں افراد کا ذریعہ معاش ہے اور یہی یہاں کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اگر امریکی مصنوعات بغیر ڈیوٹی کے بھارتی منڈیوں میں آئیں گی تو اس کا براہ راست اثر کشمیری کسانوں اور باغبانوں پر پڑے گا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ وادی میں نجی شعبہ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے کسانوں کو بھارتی اور کشمیری کسانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ سبسڈی فراہم کرتا ہے، جبکہ جموں و کشمیر کا فوڈ چین اور ٹرانسپورٹ نظام بھی کمزور ہے، جس کے باعث مقامی کسان مسابقت کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2019 کے بعد وادی پہلے ہی معاشی مشکلات اور مسائل کا سامنا کر چکی ہے۔ اگر مرکزی حکومت نے اس معاہدے کو اسی شکل میں نافذ کیا تو کشمیر کے کسانوں کے لیے حالات مزید دشوار ہو جائیں گے۔

محبوبہ مفتی نے مطالبہ کیا کہ امریکی مصنوعات پر کم از کم 50 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے تاکہ کشمیر کی زراعت اور باغبانی کی صنعت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور مقامی معیشت کو سہارا ملے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مذہبی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر کے سبھی سیاحتی مقامات مئی تک کھولے جائیں گے: عمر عبداللہ

مذہبی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

20/02/2026
سخت سردی کے باوجود کافی تعداد میں ٹورسٹ وارد کشمیر ہورہے ہیں

ایل جی کی طرف سے 14 سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان!

20/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

بجلی نرخوں پر اسمبلی میں بحث، عمر عبداللہ اور رکن اسمبلی بشیر ویری آمنے سامنے

20/02/2026
ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ ختم کرانے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرایا

ٹرمپ کا ایران کو 10 تا 15 دن کی مہلت، جوہری معاہدے پر کشیدگی میں اضافہ

20/02/2026
کشمیر کے سبھی سیاحتی مقامات مئی تک کھولے جائیں گے: عمر عبداللہ

کشمیر کے سبھی سیاحتی مقامات مئی تک کھولے جائیں گے: عمر عبداللہ

19/02/2026
جموں و کشمیر میں من گھڑت خبروں کی روکتھام کی خاطر نئی میڈیا پالیسی زیر غور:حکومت

اسپیکر نے کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم پر پی ڈی پی ایم ایل اے کی قرارداد منظور کر لی

19/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »