• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۲۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے سبھی سیاحتی مقامات مئی تک کھولے جائیں گے: عمر عبداللہ

مذہبی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
20/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں، 20 فروری :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز قانون ساز اسمبلی میں ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران چندہ جمع کرنے کے ضابطے سے متعلق جاری حکم نامے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکم نامہ کسی ذاتی فیصلے کا نتیجہ نہیں بلکہ مقامی مذہبی رہنماؤں اور کمیٹیوں کی مشاورت سے جاری کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں رکن اسمبلی بانڈی پورہ اور رکن اسمبلی بشیر احمد ویری نے اس حکم پر اعتراض اٹھایا تھا اور الزام لگایا تھا کہ حکومت مذہبی معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔

عمر عبداللہ نے ایوان کو بتایا کہ رمضان سے قبل تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ مقامی سطح پر علما، ائمہ مساجد اور سماجی نمائندوں سے مشاورت کر کے مقدس مہینے کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ کشتواڑ میں ہونے والی میٹنگ کے دوران مذہبی رہنماؤں نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ ہر سال رمضان میں کچھ غیر معروف این جی اوز اور افراد مریضوں یا خیراتی کاموں کے نام پر چندہ جمع کرتے ہیں، مگر ان رقوم کے استعمال میں شفافیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا،”بعض اوقات یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ جس مریض کے نام پر چندہ جمع کیا جا رہا ہے وہ زندہ بھی ہے یا نہیں۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے نہ صرف عطیات کا غلط استعمال ہوتا ہے بلکہ شفاف طریقے سے کام کرنے والی حقیقی فلاحی تنظیموں کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔”

وزیر اعلیٰ کے مطابق مقامی مذہبی کمیٹیوں نے خود انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ چندہ جمع کرنے کے عمل کو منظم کیا جائے تاکہ دھوکہ دہی اور بدعنوانی کو روکا جا سکے۔ اسی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکم نامہ جاری کیا، جسے مقامی مذہبی حلقوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

انہوں نے اراکین اسمبلی سے اپیل کی کہ ہر معاملے کو سیاست کی نظر نہ کریں۔”ہمیں مذہب اور سیاست کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔ کچھ مسائل مقامی سطح پر بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیے جانے چاہئیں، نہ کہ سیاسی محاذ آرائی سے،” وزیر اعلیٰ نے کہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد رمضان المبارک کے دوران عطیات اور زکوٰۃ کے نظام میں شفافیت لانا اور خیراتی رقوم کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی کی طرف سے 14 سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان!

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سخت سردی کے باوجود کافی تعداد میں ٹورسٹ وارد کشمیر ہورہے ہیں

ایل جی کی طرف سے 14 سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان!

20/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

بجلی نرخوں پر اسمبلی میں بحث، عمر عبداللہ اور رکن اسمبلی بشیر ویری آمنے سامنے

20/02/2026
ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ ختم کرانے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرایا

ٹرمپ کا ایران کو 10 تا 15 دن کی مہلت، جوہری معاہدے پر کشیدگی میں اضافہ

20/02/2026
کشمیر کے سبھی سیاحتی مقامات مئی تک کھولے جائیں گے: عمر عبداللہ

کشمیر کے سبھی سیاحتی مقامات مئی تک کھولے جائیں گے: عمر عبداللہ

19/02/2026
جموں و کشمیر میں من گھڑت خبروں کی روکتھام کی خاطر نئی میڈیا پالیسی زیر غور:حکومت

اسپیکر نے کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم پر پی ڈی پی ایم ایل اے کی قرارداد منظور کر لی

19/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

نوشہرہ سیکٹر میں غیر ملکی ساختہ پستولوں سمیت ایک شخص گرفتار

19/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »