• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں  اسکول احاطے میں نشہ کرنے کے الزام میں ٹیچر معطل

راجوری میں اسکول احاطے میں نشہ کرنے کے الزام میں ٹیچر معطل

by امت ڈیسک
27/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری : چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) راجوری نے گورنمنٹ پرائمری اسکول لنجھر، زون موگلاہ میں تعینات گریڈ (تھری)ٹیچر کو بدانتظامی، بے ضابطگی اور ڈیوٹی میں غفلت کے سنگین الزامات پر معطل کر دیا ہے۔

اس ضمن میں ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ کارروائی زونل ایجوکیشن آفیسر موگلاہ کی ایک رپورٹ کے بعد انجام دی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ 18 فروری 2026 کو کئے گئے ایک معائنہ کے دوران، ٹیچر مبینہ طور پر کام کے اوقات کے دوران اسکول کے احاطے میں نشے کی حالت میں پایا گیا، جس سے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیچر کو پہلے نوٹس بھیجا گیا تھا جس میں ڈیوٹی سے غیر حاضری اور اسکول کے اوقات میں مبینہ طور پر شراب نوشی کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔ تاہم، حکام نے طرز عمل میں کوئی تسلی بخش بہتری نہیں دیکھی گی۔

اس کے علاوہ عملہ، والدین اور عوامی نمائندوں کی جانب سے تحریری شکایات بھی حکام کو موصول ہوئی تھیں جن میں بد سلوکی، عملے کو ہراساں کرنے، تدریسی فرائض میں غفلت اور سرکاری ملازم کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

ان الزامات کو سنگین بدانتظامی اور جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز کنڈکٹ رولز 1971 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر، راجوری نے جموں و کشمیر سول سروسز (کلاسیفکیشن، کنٹرول اینڈ اپیل) رولز، 1956 کے تحت معطلی کا حکم جاری کیا، جو کہ ایک محکمانہ تفتیش میں زیر التواء ہے۔

معطلی کی مدت کے دوران استاد زونل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے منسلک رہے گا اور قواعد کے مطابق سبسٹنس (گزارہ) الاؤنس کا ہی حقدار ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دہلی ایکسائز پالیسی کیس: عدالت نے اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کو بری کر دیا، سی بی آئی کی تفتیش پر سخت سوالات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دہلی ایکسائز پالیسی کیس: عدالت نے اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کو بری کر دیا، سی بی آئی کی تفتیش پر سخت سوالات

دہلی ایکسائز پالیسی کیس: عدالت نے اروند کیجریوال اور منیش سسودیا کو بری کر دیا، سی بی آئی کی تفتیش پر سخت سوالات

27/02/2026
کابل پر پاکستانی بمباری، سرحدی جھڑپوں میں شدت کے بعد کشیدگی میں اضافہ

کابل پر پاکستانی بمباری، سرحدی جھڑپوں میں شدت کے بعد کشیدگی میں اضافہ

27/02/2026
ایل جی کے ذریعہ ایم ایل ایز کی نامزدگی کا معاملہ: کیس کی سماعت آج جموں کشمیر ہائی کورٹ میں ہوگی

ایل جی کے ذریعہ ایم ایل ایز کی نامزدگی کا معاملہ: کیس کی سماعت آج جموں کشمیر ہائی کورٹ میں ہوگی

27/02/2026
جموں کشمیر میں صدقۃ الفطر 80 روپے مقرر:مفتی اعظم

جموں کشمیر میں صدقۃ الفطر 80 روپے مقرر:مفتی اعظم

26/02/2026
حکومت نے ٹی ای ٹی نوڈل ایجنسی سے متعلق حکم نامہ معطل کر دیا

حکومت نے ٹی ای ٹی نوڈل ایجنسی سے متعلق حکم نامہ معطل کر دیا

26/02/2026
سرحدی دیہات اب تصادم نہیں بلکہ رابطے کی علامت بن چکے ہیں: عمر عبداللہ

سرحدی دیہات اب تصادم نہیں بلکہ رابطے کی علامت بن چکے ہیں: عمر عبداللہ

26/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »