امت نیوز ڈیسک //
راجوری:ضلع راجوری کےڈھانگری علاقہ میں جیل کے اندر چند قیدیوں کے بیچ تصادم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جیل کے اندر دیر شام چند قیدیوں کے بیچ آپسی رسہ کشی اور بحث و مباحثہ ہونے کے بعد تصادم تک بات پہنچ گئی۔
جس کے بعد روک تھام کے لیے سکیورٹی فورسز کو دخل اندازی کرنا پڑی۔ تاہم قیدیوں کے بیچ لڑائی اس طرح پرتشدد تھی کہ چند سکیورٹی فورسز اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جب جیل میں قید افراد کے درمیان تصادم شروع ہوا تو سکیورٹی فورسز کی طرف سے روک تھام کی جارہی تھی۔ تاہم چند سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد ان کو علاج ومعالجہ کے لیے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
افسران حالات کو بہتر بنانے میں مصروف
بتایا گیا ہے کہ تصادم کے فوری بعد مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور پولیس محکمے کے کئی اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس محکمے کے افسران حالات کو بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ابھی کوئی بھی مزید سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
اس سے قبل بھی ہو چکے ہیں واقعات
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے سنگرور کی ایک جیل میں 20 اپریل 2024 کو قیدیوں کے درمیان تصادم میں دو قیدیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس تصادم میں کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کی تھیں۔ پولیس نے کہا تھا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے کہا تھا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو کی موت ہو گئی تھی۔
اس وقت سنگرور کے سرکاری اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل سے چار مریض (قیدی) کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں سے دو مردہ لائے گئے تھے۔ دو شدید زخمیوں کو پٹیالہ ریفر کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کرندیپ کاہل نے بتایا تھا کہ ان میں سے دو کو مردہ لایا گیا اور دو کی حالت تشویشناک تھی۔






