• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, مارچ ۱۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں لیلۃ القدر کے روح پرور اجتماعات، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑا اجتماع

جموں و کشمیر میں لیلۃ القدر کے روح پرور اجتماعات، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑا اجتماع

by امت ڈیسک
17/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی لیلۃ القدرانتہائی عقیدت و احترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ جہاں ہزاروں عقدت مندوں نے مساجد اور درگاہوں کا رخ کیا اور رات بھر نماز، تلاوت قرآن، درود و ازکار اور دعاؤں میں مشغول رہے۔

اس حوالے سے سب سے بڑا اجتماع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند رات بھر خصوصی عبادات، قرآن کی تلاوت، نعت خوانی اور نفل نماز میں محو رہے۔ وہیں آثار شریف درگاہ حضرت بل سمیت وادی کی دیگر خانقاہوں اور مساجد میں بھی بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس دوران فرزندان توحید نے عاجزی اور انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کی، نیز وادی کشمیر کے امن وامان، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعائیں مانگی گئیں۔

وہیں مرکزی جامع مسجد سرینگر میں لیلۃ القدر کی اجتماعی شب خوانی کی اجازت نہیں دی گئی اور جامع مسجد کو مقفل رکھا گیا۔ ایسے میں یہ ساتواں برس ہے جب جامع مسجد سرینگر میں شب قدر کی اجتماعی تقریب منعقد نہ ہوسکی۔ جب کہ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو اپنے گھر واقع نگین سرینگر میں نظر بند رکھا گیا۔ اس دوران میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سب سے مقدس رات لیلۃ القدر کے موقعے پر جب مساجد میں اللہ کی رحمت اور مغفرت کے حصول کے لیے دعائیں اور مناجات کی صدائیں بلند ہو رہی ہوتی ہیں، کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو ایک مرتبہ پھر نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

درگارہ حضرت بل کے علاوہ وادی کی دیگر مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کی روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ اسی طرح کے پر رونق اور روح پرور اجتماعات آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ، جناب صاحب صورہ، آثار شریف شہری کلاش پورہ میں منعقد ہوئے۔ جہاں علمائے کرام واعظ و خطیب اور ائمہ مساجد نے شب قدر کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔

ادھر درگاہ حضرت بل میں شب قدر کی تقریب کے موقعے پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکارانہ انجمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولت بہم رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ شہر و دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شب قدر کے موقع پرمرکزی جامع مسجد بند، میر واعظ گھر پر نظر بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شب قدر کے موقع پرمرکزی جامع مسجد بند، میر واعظ گھر پر نظر بند

شب قدر کے موقع پرمرکزی جامع مسجد بند، میر واعظ گھر پر نظر بند

16/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی نے سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی، موٹرکیڈ کے لیے بلٹ ریزسٹنٹ گاڑی کا مطالبہ

نائب وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی نے سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی، موٹرکیڈ کے لیے بلٹ ریزسٹنٹ گاڑی کا مطالبہ

16/03/2026
ایل پی جی قلت کے بیچ  جموں کشمیر میں ہوگی مٹی کے تیل کی دوبارہ سپلائی

ایل پی جی قلت کے بیچ جموں کشمیر میں ہوگی مٹی کے تیل کی دوبارہ سپلائی

16/03/2026
ایران جنگ پر پوپ لیو کا بڑا بیان، امریکہ اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی اپیل

ایران جنگ پر پوپ لیو کا بڑا بیان، امریکہ اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی اپیل

16/03/2026
وزیراعلیٰ  نے سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ نے سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر دیا

16/03/2026
ایل جی سنہا کا ملی ٹنسی سے متاثرہ خاندانوں کے نام عید کا تحفہ، 50 افراد کو سرکاری ملازمت کے تقرری نامے فراہم

ایل جی سنہا کا ملی ٹنسی سے متاثرہ خاندانوں کے نام عید کا تحفہ، 50 افراد کو سرکاری ملازمت کے تقرری نامے فراہم

15/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »