امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 اپریل : سری نگر کے علاقے بمنہ میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا پرتشدد جھگڑا ایک شخص کی ہلاکت پر ختم ہوا، حکام نے بتایا۔
یہ واقعہ خمینی چوک میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو بعد میں اس وقت شدت اختیار کر گئی جب دونوں فریقوں کے رشتہ دار بھی اس میں شامل ہو گئے۔
ایک اہلکار کے مطابق، جھگڑے کے دوران ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مہلوک کی شناخت سید عادل ولد سید منظور کے طور پر ہوئی ہے، جو خمینی چوک بمنہ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




