• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, مئی ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس رہنماؤں کا این سی اتحاد پر نظرثانی کا مطالبہ، راہول گاندھی سے فوری فیصلہ کرنے کی اپیل

کانگریس رہنماؤں کا این سی اتحاد پر نظرثانی کا مطالبہ، راہول گاندھی سے فوری فیصلہ کرنے کی اپیل

by امت ڈیسک
04/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہماچل پردیش :جموں و کشمیر کانگریس کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی ہائی کمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے ساتھ جاری اتحاد پر نظرثانی کرے، اور اسے فوری طور پر ختم کرنے پر غور کیا جائے۔

یہ مطالبہ کانگریس کے ضلع صدور کی جانب سے کانگڑا میں منعقدہ 10 روزہ تربیتی کیمپ "سنگٹھن سرجن ابھیان” کے دوران سامنے آیا، جس میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور دیگر سینئر قائدین بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق جے اینڈ کے کے تمام اضلاع کے صدور نے تحریری طور پر شکایت کی کہ این سی کے ساتھ اتحاد کانگریس کے حق میں نہیں رہا اور یہ ایک غیر متوازن سیاسی بندوبست ثابت ہوا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ “زمینی سطح پر این سی کی کارکردگی سے عوامی ناراضگی بڑھ رہی ہے، جس کا نقصان کانگریس کو بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اگر یہ اتحاد جاری رہا تو پارٹی کو مزید سیاسی نقصان ہوگا۔”

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ این سی وزراء نے کانگریس کے کارکنوں اور منتخب نمائندوں کو مناسب سیاسی جگہ اور عزت نہیں دی، جس سے پارٹی کی تنظیمی صورتحال متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے 2024 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے ساتھ حصہ لیا تھا اور 90 رکنی ایوان میں مجموعی طور پر 48 نشستیں حاصل کی تھیں، جن میں این سی کی 42 اور کانگریس کی 6 نشستیں شامل ہیں۔ بی جے پی نے 29 نشستیں حاصل کی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سراجُ العلوم پر پابندی: محبوبہ مفتی کی حکومت پر سخت تنقید، خاموشی کو ”خاموش تائید“ قرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سراجُ العلوم پر پابندی: محبوبہ مفتی کی حکومت پر سخت تنقید، خاموشی کو ”خاموش تائید“ قرار

سراجُ العلوم پر پابندی: محبوبہ مفتی کی حکومت پر سخت تنقید، خاموشی کو ”خاموش تائید“ قرار

03/05/2026
ای ڈبلیو ایس کیلئے دس فیصد ریزرویشن جاری رہے گی :سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں آر ای ٹی امیدواروں کی تقرری کی اجازت دے دی، تین برس میں ٹیٹ پاس کرنا لازمی

03/05/2026
پی ڈی پی کو مضبوط بنانے کے لیے محبوبہ مفتی کا بڑا قدم، سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل

پی ڈی پی کو مضبوط بنانے کے لیے محبوبہ مفتی کا بڑا قدم، سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل

03/05/2026
سرینگر میں منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف پیدل مارچ

سرینگر میں منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف پیدل مارچ

03/05/2026
ضمانت پر رہا انجینئر رشید سرینگر پہنچے، علیل والد کی عیادت کی

ایم پی انجینئر رشید کے والد کو جدید علاج کے لیے دہلی منتقل کر دیا گیا

02/05/2026
رامبن میں 20 روز بعد لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

رامبن میں 20 روز بعد لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

02/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »