• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, مئی ۱۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوستان-پاکستان مذاکرات کا آغاز کشمیر سے ہونا چاہیے: محبوبہ مفتی

ہندوستان-پاکستان مذاکرات کا آغاز کشمیر سے ہونا چاہیے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
17/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر، 17 مئی: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جامع مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کا آغاز جموں و کشمیر کے عوام سے ہونا چاہیے۔

سری نگر میں پارٹی کارکنان کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے آر ایس ایس کے ایک سینئر رہنما کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف نئی دہلی اور اسلام آباد تک محدود نہیں رہنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا، “بات چیت کشمیر سے شروع ہونی چاہیے، جموں و کشمیر کے عوام یہی مطالبہ کر رہے ہیں۔”

پی ڈی پی صدر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اعتماد سازی کے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے اُڑی-مظفرآباد اور راولاکوٹ کے درمیان تجارتی و سفری راستے دوبارہ کھولنے کی اپیل کی۔ انہوں نے این ایچ پی سی کے زیر انتظام بجلی منصوبوں کی واپسی اور فوجی موجودگی میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔

محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم مودی سے مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے سیاسی جرات کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے 2015 میں وزیر اعظم مودی کے لاہور دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ امن کے لیے بڑے فیصلے لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) جیسے سخت قوانین واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ کشمیر کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اب انہیں سکون سے جینے کا حق ملنا چاہیے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام پاکستان، چین اور وسطی ایشیا کے ساتھ روابط چاہتے ہیں، اس لیے راستے کھولے جائیں اور علاقائی رابطہ بحال کیا جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رامبن میں قومی شاہراہ پر سڑک حارثہ، ڈرائیور جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

رامبن میں قومی  شاہراہ پر سڑک حارثہ، ڈرائیور جاں بحق

رامبن میں قومی شاہراہ پر سڑک حارثہ، ڈرائیور جاں بحق

17/05/2026
نوجوانوں کو ’پیراسائٹس‘ نہیں کہا، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا: چیف جسٹس سوریا کانت کی وضاحت

نوجوانوں کو ’پیراسائٹس‘ نہیں کہا، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا: چیف جسٹس سوریا کانت کی وضاحت

16/05/2026
پیٹرول بچاؤ مہم: وزیر ستیش شرما کی سری نگر میں ٹانگا سواری، کہا ایندھن بچانے کا بہترین طریقہ

پیٹرول بچاؤ مہم: وزیر ستیش شرما کی سری نگر میں ٹانگا سواری، کہا ایندھن بچانے کا بہترین طریقہ

16/05/2026
سابق امیر جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر شیخ غلام حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

سابق امیر جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر شیخ غلام حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

16/05/2026
راجوری میں مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد اسپتال میں زیرِ علاج

راجوری میں مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد اسپتال میں زیرِ علاج

16/05/2026
چابہار بندرگاہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کی علامت، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بیان

چابہار بندرگاہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کی علامت، ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بیان

16/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »