امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 12 جولائی: شری امرناتھ یاترا کے راستے پر چندن واڑی کے عیدگاہ علاقے میں ہفتہ کی دیر شام ایک بڑا پتھر خیمے پر گرنے سے ایک گھوڑے بان جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت 27 سالہ شبیر احمد شاہ ولد محمد یاسین شاہ، ساکن بریڈ چیروان، عشمقام، ضلع اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شبیر احمد شاہ اپنے خیمے میں سو رہے تھے کہ اچانک ایک بڑا پتھر خیمے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔






