امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکہ فوری طور پر ایران پر ہزاروں میزائل داغ دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ایسے کسی بھی حملے کی صورت میں امریکی فوج کو پہلے ہی ضروری احکامات جاری کیے جا چکے ہیں اور وہ ایران کے خلاف بھرپور کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بیان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسی انٹیلی جنس معلومات شیئر کی ہیں جن سے صدر ٹرمپ کے خلاف ایرانی منصوبے کا اشارہ ملتا ہے۔ تاہم ایران نے اس حوالے سے عوامی سطح پر ان الزامات کی تصدیق نہیں کی ہے۔




