• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جولائی ۱۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شدید گرمی کے پیش نظر کشمیر میں موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ جلد متوقع

شدید گرمی کے پیش نظر کشمیر میں موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ جلد متوقع

by امت ڈیسک
18/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 جولائی: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر اسکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع کے بارے میں حکومت جلد فیصلہ کرے گی۔

سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اسکول اتوار تک بند ہیں اور بچوں کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں توسیع کے بارے میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

سکینہ ایتو نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران وادی میں غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو گزشتہ برسوں میں دیکھنے میں نہیں آئی۔ ان کے مطابق تعلیم اپنی جگہ اہم ہے، لیکن طلبہ کی جان اور صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ کشمیر ڈویژن کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 6 جولائی سے 19 جولائی 2026 تک مقرر کی گئی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی نے جنتر منتر احتجاج میں شرکت کے لیے رکھی شرط

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی نے جنتر منتر احتجاج میں شرکت کے لیے رکھی شرط

محبوبہ مفتی نے جنتر منتر احتجاج میں شرکت کے لیے رکھی شرط

18/07/2026
دہلی پولیس نے سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کر دیا، مظاہرین نے زبردستی کارروائی کا الزام لگایا

دہلی پولیس نے سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کر دیا، مظاہرین نے زبردستی کارروائی کا الزام لگایا

18/07/2026
طارق حمید قرہ  نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کانگریس ایم ایل اے سے مبینہ بدسلوکی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

20 جولائی کو جنتر منتر پر این سی کے احتجاج میں کانگریس بھی شامل ہوگی: طارق حمیدقرہ

17/07/2026
جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ تشویش، بی سی سی آئی سے مداخلت کی اپیل

برطانوی راج گیا، نوآبادیاتی سوچ باقی: سونم وانگچک سے مذاکرات نہ کرنے پر محبوبہ مفتی کا مرکز پر وار

17/07/2026
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

بڈگام: سڑک حادثے میں ایس او جی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

17/07/2026
14 مئی تک تمام حج پروازیں منسوخ

حج 2027 کے لیے درخواستوں میں غیر معمولی کمی، آٹھ ہزار کے کوٹے کے مقابلے میں صرف 2300 درخواستیں

17/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »