• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں عارضی نارملسی قائم ہے: عمر عبداللہ

کشمیر میں عارضی نارملسی قائم ہے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
28/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر میں حالات نارمل ہونے کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نارملسی سے کوسوں دور ہے انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر یہاں حالات ٹھیک ہیں تو تاریخی جامع مسجد میں شب قدر کے موقعہ پرشب خوانی اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کیوں عائد کی گئی ان کا کہنا تھا کہ یا تو یہاں عارضی نارملسی پیدا کی جا رہی ہے یا لوگوں کو دبا کر نارملسی کی ہوا باقی ملک میں بیچی جا رہی ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نوائے صبح پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور پارٹی لیڈر تنویر صادق بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا: ’ایک طرف دعوے کئے جا رہے ہیں کہ یہاں نارملسی ہے اب اگر حالات نارمل ہیں تو پھر جامع مسجد میں شب قدر کے موقعہ پر شب خوانی اور نماز جمعۃ الوداع کی نماز کی ادائیگی پر پابندی کیوں ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’یا تو یہاں عارضی نارملسی پیدا کی جا رہی ہے یا عوام کو دبا کر نارملسی کی ہوا باقی ملک میں بیچی جا رہی ہے‘۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جامع مسجد میں شب خوانی اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی حالات نارمل نہ ہونے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا: ’حکومت الفاظ سے نہیں بلکہ حرکات سے یہ ثابت کر رہی ہے کہ یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں‘۔بجلی بحران کے بارے میں پوچھے جانے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شاید پہلی بار ایسا بجلی بحران دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا: ’پہلی بار بجلی کی حالت اس قدر خراب ہے گرمی کے مہینوں میں ہمارے بجلی پروجیکٹ سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار فراہم کرتے تھے‘۔ان کا کہنا تھا: ’اس وقت جو بجلی کا بحران ہے اس میں دو ہی باتیں ہوسکتی ہیں یا یہ نا اہلیت کا نتیجہ ہے یا جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے‘۔عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ حکومتیں افطاری اور سحری کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتی تھیں۔جموں و کشمیر کا ملک کے ساتھ الحاق کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’ملک کے ساتھ الحاق کوئی غلطی نہیں تھی لیکن آج جب مسجدوں کے باہر نعرے لگ رہے ہیں کہ ملک میں رہنا ہے تو جے شری رام کہنا ہے تو لوگ کیا محسوس کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ جو ہندوستان کا آئیڈیا ہے اس میں تمام لوگوں کو جگہ ہے جس طرح ہمارے کرنسی نوٹ میں تمام زبانوں کو جگہ ہے تو ملک میں تمام لوگوں کو کیونکر جگہ نہیں ہوسکتی‘۔اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے ابھی اپنی رپورٹ پیش نہیں کی ہے الیکشن کرنا ابھی دور کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانا الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کا کام ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سودی نظام غیر شرعی، 2027 تک ملک میں معاشی نظام سود سے پاک ہو: پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کا حکم

Next Post

جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا سنگین صورتحال کی عکاس:محمد یوسف تاریگامی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا سنگین صورتحال کی عکاس:محمد یوسف تاریگامی

جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا سنگین صورتحال کی عکاس:محمد یوسف تاریگامی

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کی سرینگر سے شارجہ کے درمیان ہفتے میں پانچ پروازوں کی منظوری

جموں و کشمیر میں آئندہ دنوں میں بجلی کا منظر نامہ بہتر ہوگا:نتیشور کمار

جموں و کشمیر میں آئندہ دنوں میں بجلی کا منظر نامہ بہتر ہوگا:نتیشور کمار

وادی بھر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات منعقد، تاریخی جامع مسجد سرینگر میں خاموشی چھائی رہی

وادی بھر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات منعقد، تاریخی جامع مسجد سرینگر میں خاموشی چھائی رہی

پاکستان: مہا بیانیہ اور اعصاب کا امتحان

پاکستان: مہا بیانیہ اور اعصاب کا امتحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »