(سرینگر) سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس اے اور یو اے پی اے جیسے قوانین کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے جموں و کشمیر کے جیل خانے قیدیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کی عکاس ہے۔ موصوف سینئر لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’پی ایس اے اور یو اے پی اے جیسے قوانین کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے جموں وکشمیر کے جیل خانے بھرے ہوئے ہیں جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا شدید وسنگین صورتحال کی عکاس ہے‘۔ ان ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’مصنوعی طور پر قائم کیا جانے والا امن ناپائیدار ہے سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اور ایسے قوانین نافذ کرکے اختلاف رائے کو خاموش کرنا بند کریں‘
Jails are full in J&K due to indiscriminate & arbitrary use of PSA & UAPA.
Running out of Jail spaces reflect enormity and gravity of situation.
Artificially engineered peace is unsustainable.
Release political prisoners.
Stop silencing of disent by imposing such draconian laws— M Y Tarigami (@tarigami) April 29, 2022
سی پی آئی (ایم) لیڈر کا یہ بیان ان میڈیا رپوٹس کے بعد آیا ہے جن کے مطابق حالیہ ایام میں جموں و کشمیر پولیس نے قریباً400 شہریوں کو پی ایس ایے جیسے قوانین کے تحت حراست میں لیا ہے ور جس کے پیش نظر جموں و کشمیر کے جیلوں میں قیدیوں کے لئے جگہ کم پڑھ رہی ہے۔ ان میڈیا رپوٹس کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے اب ملک کی دیگر ریاستوں کو اس ضمن میں درخواست کی ہے تاکہ قیدیوں کو وہاں منتقل کیا جائے۔