(بارہمولہ) ضلع بارہمولہ کے دیوان باغ علاقے میں منگل کی شام کو شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد بدھ کے روز فورسز نے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن چلایا ۔ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے تین افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عا م پر لائی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارہ مولہ کے دیوان باغ علاقے میں منگل کی شام کو شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔










