• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
21   مئی کومکمل کشمیر بندھ کا اہتمام کیا جائے: حریت کانفرنس کی اپیل

21 مئی کومکمل کشمیر بندھ کا اہتمام کیا جائے: حریت کانفرنس کی اپیل

حد بندی کمیشن رپورٹ کو جموں وکشمیر کے اکثریتی کردار کو بتدریج اقلیت میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا

by امت ڈیسک
19/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) حریت کانفرنس نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس کی نگرانی میں حد بندی کمیشن کی حالیہ سفارشات "متنازع مسئلہ” کی ہیئت کو بگاڑنے، مسلم نمائندگی کو کم کرنے اور جموں وکشمیر کے اکثریتی کردار کو بتدریج اقلیت میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں حریت کانفرنس  نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام گیری کے نتیجے میں مسلمانوں کو سرکاری ملازمت سے جبراً سبکدوش کیا جارہا ہے جس سے مقامی لوگوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دباؤ اور طاقت کے بل پر حریت قیادت اور لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی طور پر اظہار خیال کی آزادی پر پابندی عائد کردی ہے۔ بیان میں یہ دعوی کیا گیا کہ نام نہاد ملک دشمنی کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں یہاں تک کہ خواتین کو بھی آئے روز گرفتار کیا جارہا ہے جو حد درجہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آپریشن کے دوران 22 سالہ شعیب احمد کو ہلاک کیا گیا ہے جب کہ مقامی میڈیا پر مبینہ سنسر شپ، صحافیوں اور قلمکاروں کو ہراساں کرنے اور ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔حریت کانفرنس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کشمیر تنازع کی وجہ سے ہی پُرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں نوجوان راہل بٹ اور پولیس اہلکار ریاض احمد ٹھوکر کی جانوں کا زیاں حد درجہ افسوسناک اور انتہائی تکلیف دہ ہے۔بیان میں کہا گی کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی پاس شدہ قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔ بیان میں مرحوم میر واعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون سمیت "شہدائے حول” کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی یاد میں 21 مئی بروز سنیچر مکمل کشمیر بند کا اہتمام کیا جائے۔یاد رہے کہ 21 مئی سنہ 1990 میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ میر واعظ مولوی فاروق کے جنازے پر مبینہ طور شہر خاص کے حول میں گولیاں چلائی تھیں جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ مولوی فاروق کو نامعلوم مسلحہ افراد نے 21 مئ کو گولیاں چلا کر ہلاک کیا تھا۔ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حریت کانفرنس ہر برس21 مئی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہ مولہ میں شراب دکان پر گرینیڈ حملہ : تین افراد گرفتار، کانلی باغ میں جنگجو مخالف آپریشن

Next Post

افغان طالبان کے مخالف رہنماؤں کی ترکی میں بیٹھک: ’شورائی عالی مقاومت ملی برائے نجات افغانستان‘ بنانے پر اتفاق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

09/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد، قومی اوسط سے زیادہ: حکومت کی اسمبلی کو اطلاع

09/02/2026
جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

09/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ میں انسدادِ عسکریت پسندی آپریشن 20ویں مسلسل دن بھی جاری

09/02/2026
Next Post
افغان طالبان کے مخالف رہنماؤں کی ترکی میں بیٹھک:  ’شورائی عالی مقاومت ملی برائے نجات افغانستان‘  بنانے پر اتفاق

افغان طالبان کے مخالف رہنماؤں کی ترکی میں بیٹھک: ’شورائی عالی مقاومت ملی برائے نجات افغانستان‘ بنانے پر اتفاق

بارہمولہ میں شراب کی دوکان پر گرینیڈ حملے میں ملوث 5 افراد گرفتار: پولیس کا دعویٰ

بارہمولہ میں شراب کی دوکان پر گرینیڈ حملے میں ملوث 5 افراد گرفتار: پولیس کا دعویٰ

عسکری فنڈنگ ​​کیس میں یاسین ملک قصوروار قرار، 25مئی کو سزا کی مقدار پر دلائل سنے جائیں گے

عسکری فنڈنگ ​​کیس میں یاسین ملک قصوروار قرار، 25مئی کو سزا کی مقدار پر دلائل سنے جائیں گے

جموں وکشمیر میں 15000اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کو ہری جھنڈی

جموں وکشمیر میں 15000اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کو ہری جھنڈی

بدرن بڈگام میں گرینیڈ بر آمد ، بعد میں ناکارہ بنایا گیا

بدرن بڈگام میں گرینیڈ بر آمد ، بعد میں ناکارہ بنایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »