(بڈگام) ضلع بڈگام کے بدرن ماگام علاقے میں جمعرات کی بعد دوپہر ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اسکو ناکارہ بنا یا گیا۔اطلاعات کے مطابق بجلی کا کھمبہ نصب کرنے کیلئے علاقے میں کی جا رہی کھدائی کے دوران زمین کے نیچے سے ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کی مدد سے نقصان کے بغیر اس کو ناکارہ بنایا۔