سری نگر//سری نگر میں جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کی شام سری نگر کے مائسمہ علاقے میں یاسین ملک کے گھر کے باہر غنڈہ گردی، فسادات، ملک مخالف نعرے بازی اور پتھراومیں مبینہ طور پر ملوث 19 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، معاملے کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 10/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ مائسمہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کئی جگہوں پر شبانہ چھاپوں کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، تاہم، جرم میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور جلد ہی متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ25 مئی کو یاسین ملک کے گھر کے باہر آتش زنی، پتھراو¿، نعرے بازی وغیرہ کے سلسلے میں (مناسب شناخت کے بعد) اب تک 19 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کر کہا، "نوجوانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی تخریبی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ ایسی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا..









