امت نیوز ڈیسک // جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سدورہ کچھ پورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ اس دوران عکسریت پسند نے اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ جانکاری کے مطابق سکیورٹی فورسز کو اس علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، اننت ناگ پولیس اور 40 بٹالین سی آر پی ایف کے جوانوں نے مشترکہ طور پر سدورہ کچھ پورہ علاقے کا محاصرہ کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ کچھ پورہ سندرن نالہ کے نزدیک عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
حالانکہ فائرنگ کے بعد عسکریت پسند اسلحہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوج نے موقع سے ایک پستول اور دو گرینڈ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔