• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملزمین کی مدد کے الزام میں اتراکھنڈ سے ایک بدمعاش گرفتار

ملزمین کی مدد کے الزام میں اتراکھنڈ سے ایک بدمعاش گرفتار

by امت ڈیسک
30/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // نجابی گلوکار سدھو موسے والا پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے اتراکھنڈ سے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ ایک دن پہلے ہی پنجاب حکومت نے ان کی سکیورٹی واپس لی تھی۔

پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے دن دہاڑے قتل کیس کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس سرگرم ہے۔ اسی کارروائی سلسلے میں اتراکھنڈ ایس ٹی ایف اور پنجاب ایس ٹی ایف نے دہرادون پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شملہ بائی پاس نیا گاؤں چوکی پر محاصرہ کرکے اس قتل کیس میں ملزم کی مدد کرنے والے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تقریباً 3 سے 5 لوگ ہیم کُنڈ صاحب یاترا سے واپس پنجاب کی جانب جارہے تھے تبھی اتراکھنڈ ایس ٹی ایف اور پٹیل نگر نیا گاؤں چوکی پولیس نے پنجاب ایس ٹی ایف کے اِن پُٹ کی بنیاد پر علاقے کا محاصرہ کرکے ایک گاڑی کو روکا، جس میں 3 سے 5 لوگ موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں میں سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سدھو قتل کیس کے کلیدی ملزم کو گاڑی اور پناہ دینے کے معاملے میں مدد کی تھی۔ فی الحال پولس نے اس معاملے کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ لیکن اتراکھنڈ اور پنجاب ایس ٹی ایف انہیں نیا گاؤں پولس چوکی میں اپنی تحویل میں لے کر پورے معاملے کی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پنجاب ایس ٹی ایف نے دی جانکاری : ابتدائی معلومات کے مطابق پنجاب کے گلوکار سدھو موسی والا قتل کیس سے جڑے لوگوں کو پکڑنے کے لیے پنجاب ایس ٹی ایف نے اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کو اطلاع دی تھی کہ ہیم کُنڈ صاحب یاترا کے نام پر کچھ ایسے لوگ ریاست میں داخل ہوئے ہیں جن کا تعلق سِدھو قتل کیس سے ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے پٹیل نگر پولیس کے ساتھ مل کر شملہ بائی پاس میں محاصرہ کیا جہاں دی گئی شناخت اور گاڑی کے نمبر کے مطابق کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ فی الحال پنجاب ایس ٹی ایف کی ٹیم ان لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی انٹیلی جنس آئی بی بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے۔اس معاملے میں بھارتی نژاد کینیڈین شہری گولڈی برار نے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گینگسٹر گولڈی برار کا اصل نام ستیندر سنگھ ہے۔ وہ بھارت میں کئی دیگر مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ہے۔ گولڈی اس وقت کینیڈا میں مقیم ہے۔ اسی مہینے پنجاب کے فیروز پور کی ایک عدالت نے یوتھ کانگریس کے ضلع صدر گرلال سنگھ پہلوان کے قتل کے الزام میں گولڈی برار کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اتوار کو پنجاب کے ضلع مانسا میں گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد گولڈی برار ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور فوت، کنڈکٹر زخمی

Next Post

تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، سولہ لاشیں برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، سولہ لاشیں برآمد

تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، سولہ لاشیں برآمد

‘عسکریت پسندی کیلئے اکسانے والوں پر پی ایس اے عائد کیا جا رہا ہے’:وجے کمار

'عسکریت پسندی کیلئے اکسانے والوں پر پی ایس اے عائد کیا جا رہا ہے':وجے کمار

یو پی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان؛شروتی شرما کا پہلا مقام

یو پی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان؛شروتی شرما کا پہلا مقام

اونتی پورہ میں جھڑپ شروع

اونتی پورہ میں جھڑپ شروع

چارکول بخاری میں دھماکہ کی وجہ سے بارہمولہ میں تعینات بی ایس ایف اہلکارکی موت

پونچھ:بارودی سرنگ دھماکے میں میجر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »