• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کے نئے صدر کی حلف برداری

تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کے نئے صدر کی حلف برداری

by امت ڈیسک
21/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(کولمبو) تجربہ کار سیاست دان رانیل وکرما سنگھے نے اپنی تاریخ کے بد ترین معاشی بحران کے دوران سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھالیا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی خبر کے مطابق رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ میں ووٹ حاصل کرنے کے ایک روز بعد جزیرہ نما ملک کی قوم پر زور دیا کہ وہ دہائیوں کے بدترین معاشی بحران سے نکلنے کے لیے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔

رانیل وکرماسنگھے جو 6 بار ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہیں، وہ گوٹابایا راجا پاکسے کے جانشنن بنے ہیں جو کہ معیشت کو سنبھالنے میں ناکامی پر بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج کے بعد سری لنکا سے فرار ہو گئے تھے اور گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی اور ملک کے چیف جسٹس نے اس تقریب کی صدارت کی۔

رانیل وکرماسنگھے سوا 2 کروڑ آبادی کے ملک کی صدارت ایک ایسے موقع پر سنبھالیں گے جب ملک میں خریداری کے لیے ڈالر کی شدید کمی ہے اور اشیائے خورونوش کے ساتھ ساتھ ایندھن اور ادویہ کی بھی شدید قلت ہے۔

وزارت بجلی اور توانائی نے بتایا کہ سری لنکا کو ڈیزل کی تازہ کھیپ موصول ہوچکی ہے ور سرکاری ڈسٹری بیوٹر، سیلون پیٹرولیم کارپوریشن، جمعرات کے بعد سے نئے راشننگ سسٹم کے تحت فروخت دوبارہ شروع کردے گی۔ سابق صدر گوٹابایا راجا پاکستے کو اقتدار سے باہر دھکیلنے والی احتجاجی تحریک عوام میں وکرما سنگھے کی غیر مقبولیت کے باوجود ان کے انتخاب پر بڑی حد تک خاموش رہی۔

صدارتی سیکیرٹریٹ کے باہر صرف چند لوگ موجود تھے، صدارتی سیکیرٹریٹ نوآبادیاتی دور کی عمارت ہے جس میں اس ماہ کے شروع میں صدر اور وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہوں کے مظاہرین کے سمندر نے دھاوا بول دیا تھا۔ لیکن چندمظاہرین نے نو منتخب صدر رانیل وکرما سنگھے کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدارتی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کرنے والوں میں شامل ایک شہری نے کہا کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، ملک کو نظام کی مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے، ہم ان کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اسی کے لیے ہم یہ کوشش اور احتجاج کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران کامیابی کے گھنٹے بعد ہی نومنتخب صدر رانیل وکرما سنگھے خود کو طاقتور راجا پاکسے خاندان سے دور کرتے دکھائی دیے جو کئی دہائیوں سے سری لنکا کی سیاست پر غالب ہے۔

انہوں نے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ روز مندر میں عبادت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تھا کہ میں سابق صدر گوٹابیا راجا پاکسے کا دوست نہیں ہوں، میں ملک کےعوام کا دوست ہوں۔

رانیل وکرما سنگھے جو اس سے قبل گوٹایا راجا پاکسے کے ماتحت وزیر اعظم اور وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، وہ خود بھی ملک کے لیے 3 ارب ڈالر تک کے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایف ایف ) کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت میں شامل رہے ہیں۔

معاشی بحران کا شکار سری لنکا پڑوسی ملک بھارت، چین اور دیگر عالمی شراکت داروں سے بھی مدد کا متلاشی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے 4703 یاتریوں کا ایک اور قافلہ امرناتھ کیلئے روانہ

Next Post

اسرائیلی صحافی نے مکہ مکرمہ میں داخل ہوکر رپورٹ بنانے پر معافی مانگ لی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
اسرائیلی صحافی نے مکہ مکرمہ میں داخل ہوکر رپورٹ بنانے پر معافی مانگ لی

اسرائیلی صحافی نے مکہ مکرمہ میں داخل ہوکر رپورٹ بنانے پر معافی مانگ لی

پولیس نے مچھر کے خون سے عادی مجرم پکڑلیا

پولیس نے مچھر کے خون سے عادی مجرم پکڑلیا

پلوامہ میں دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

پلوامہ میں دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بڈگام میں لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار: پولیس

سونیا گاندھی کی ای ڈی طلبی: جموں و کشمیر میں کانگریس کا احتجاج

سونیا گاندھی کی ای ڈی طلبی: جموں و کشمیر میں کانگریس کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »