سری نگر//سونیا گاندھی کی طرف سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو طلب کیے جانے کے خلاف جمعرات کو جموں و کشمیر کی دونوں راجدھانیوں میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے احتجاج درج کیا۔
سری نگر میں کانگریس کارکنان احتجاج کے دوران نعرے لگا رہے تھے۔
احتجاج کے بعد جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے سینئر لیڈروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کا مسئلہ سونیا گاندھی کو خاموش کرانے کے لیے اٹھایا گیا کیونکہ وہ حکومت پر عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتی تھیں.