سری نگر// پولیس نے وسطی بڈگام ضلع کے بیرہ علاقے میں لوگوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان میں پولیس ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اس نے بیان میں کہا: ‘اس گینگ کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ کسی شخص یا افراد کو اپنے گھر بلائے اور پھر انہیں چاقو سے ڈرا دھمکا کر ان کے پاس جو کچھ تھا وہ لوٹ لے۔ ‘
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










