• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رعنا واری میں شبانہ آتشزدگی، 3منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،4 کنبے بے گھر

رعنا واری میں شبانہ آتشزدگی، 3منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،4 کنبے بے گھر

by امت ڈیسک
23/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//بندوق کھار محلہ ہزاری بازار رعناواری سری نگر میں گزشتہ رات بھیانک آتشزدگی میں چار خاندانوں کا مشترکہ 3 منزلہ مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گھر میں آگ لگنے کے فوراً بعد لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو فون کیا۔ فائر ٹینڈرز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا، مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیاض احمد شاہ، نذیر احمد شاہ، غلام رسول شاہ اور نور محمد شاہ کے چار خاندان گھر میں رہائش پذیر تھے اور وہ ہولناک آتشزدگی میں “سب کچھ” کھو گئے ہیں۔
غلام رسول شاہ نے بتایا، “آگ گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب لگی اور ہم نے اپنا سب کچھ اس آگ میں کھو دیا، گھر میں چار خاندان آباد تھے، ہمارے پاس اب رہائش کیلئے کوئی ٹھکانا نہیں ہے “۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ پہلی منزل سے بھڑکی اور جلد ہی اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ محکمہ کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تہاڑ جیل میں بند یاسین ملِک نے کی بھوک ہڑتال شروع

Next Post

اکھنور سیکٹر میں دیکھا گیا ڈرون، سکیورٹی فورسز مستعد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

09/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ میں انسدادِ عسکریت پسندی آپریشن 20ویں مسلسل دن بھی جاری

09/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں و کشمیر میں 3,800 منریگا ملازمین کی مستقلی کی کوئی تجویز نہیں: حکومت

09/02/2026
اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

اگر امریکہ نے حملہ کیا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

08/02/2026
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک سیاح پر حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

08/02/2026
Next Post
اکھنور سیکٹر میں دیکھا گیا ڈرون، سکیورٹی فورسز مستعد

اکھنور سیکٹر میں دیکھا گیا ڈرون، سکیورٹی فورسز مستعد

وادی میں تیز بارشیں، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب

وادی میں تیز بارشیں، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

بانڈی پورہ میں ٹرک کی زد میں آکر سکوٹی سوار جاں بحق

امرناتھ سانحہ کیوں پیش آیا، تحقیقات کی جانی چاہئے: فاروق عبداللہ

سری نگر کی عدالت نے کرکٹ اسکینڈل معاملے میں فاروق عبداللہ کو طلب کرلیا

ہر گھر ترنگا ایک رضا کا رانہ تحریک ہے: صوبائی کشمنر کشمیر

ہر گھر ترنگا ایک رضا کا رانہ تحریک ہے: صوبائی کشمنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »