سری نگر//صوبائی کشمنر کشمیر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ ہر گھر ترنگا ایک رضا کا رانہ تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کسی قسم کا کوئی زور نہیں ہے کوئی بھی شہری اپنے گھر یا دکان پر ترنگا لہرا سکتا ہے۔
موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ہر گھر ترنگا ایک رضا کارانہ تحریک ہے اس میں کسی قسم کا کوئی زور نہیں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہر کوئی شہری اپنے گھر یا دکان پر13 سے 15 اگست کے دوران فلیگ کوڈ پر عمل کرکے ترنگا لہرا سکتا ہے‘۔
مسٹر پولے نے مزید کہا کہ کشمیر کے ہر گاؤں میں ایک قلم کار موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ایسے قلم کار بھی موجوہیں جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے خیالات دوسروں سے قلم بند کراتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لٹریچر کو لائبریریوں سے باہر نکال کر سماج میں لانے کی ضرورت ہے۔