سرینگر: درالحکومت سرینگر سمیت وادیٔ کشمیر کے کئی حصوں میں ہفتہ کی صبح ہوئی موسلادھار بارشوں سے جہاں درجۂ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، گلی کوچے اور بائی لین زیر آب آ گئی ہیں۔ وہیں محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
کشمیر میں تیز بارشیں؛ سڑکیں، گلی کوچے زیر آبہفتہ کی صبح ہوئی تیز بارشوں کے بعد جہاں لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبۂ جموں کے کٹرا علاقے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جہاں 71.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بٹوٹ میں 13.2 بانیہال میں 9.4 بھدرواہ میں 17.4 جموں میں 4.4 سیاحتی مقامی گلمرگ میں 2.0 کوکرناگ میں 1.2 مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔








