سری نگر//سری نگر کی ایک عدالت نے ہفتہ کو نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دیگر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر کرکٹ گھوٹالے کے ایک معاملے میں طلب کیا۔
جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) منی لانڈرنگ کیس میں عبداللہ اور دیگر کے خلاف ای ڈی کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سری نگر نے 27 اگست کو سمن جاری کیا۔
سمن جاری کرنے سے پہلے، عدالت نے ای ڈی کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل طاہر مجید شمسی کو سنا، اور ای ڈی کی طرف سے پیش کردہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا