• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جسٹس ادے امیش للت  49ویں چیف جسٹس مقرر

جسٹس ادے امیش للت 49ویں چیف جسٹس مقرر

by امت ڈیسک
10/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: جسٹس اُدے امیش للت کو بدھ کو بھارت کا 49واں چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ ‘آئین ہند کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے ذریعہ حاصل اختیارات کے تحت صدر جمہوریہ نے سُپریم کورٹ کے جج جسٹس اُدے اُمیش للت کو نیا چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اگلے چیف جسٹس کے لیے ان کے نام کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔ موجودہ چیف جسٹس این وی رمنا نے جسٹس ادے امیش للت کو اپنا جانشین مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ این وی رمنا 26 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مُرمو نے جسٹس اُدے اُمیش للت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر مقرر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔ جسٹس للت موجودہ چیف جسٹس این وی رمنا کی جگہ لیں گے۔ گذشتہ ہفتے این وی رمنا نے اپنے جانشین کے طور پر جسٹس اُدے اُمیش للت کے نام کی سفارش کی تھی۔ جسٹس یو یو للت 27 اگست سے چیف جسٹس آف انڈیا کا عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس این وی رمنا اس سے ایک دن پہلے 26 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے 24 اپریل 2021 کو ملک کے 48ویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا۔ این وی رنما نے جسٹس ایس اے بوبڈے کی جگہ لی تھی۔وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ‘آئین کے آرٹیکل 124 کی شق (2) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے سُپریم کورٹ کے جج اُدے اُمیش للت کو بھارت کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق 27 اگست 2022 سے ہوگا۔

تین ماہ سے بھی کم ہوگی میعاد: جسٹس یو یو للت کی میعاد تین ماہ سے بھی کم ہوگی۔ وہ 8 نومبر کو 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس للت 9 نومبر 1957 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جون 1983 میں بطور وکیل کام کرنا شروع کیا اور دسمبر 1985 تک بامبے ہائی کورٹ میں پریکٹس کی۔ بعد میں وہ قانون کی پریکٹس کے لیے دہلی چلے گئے اور اپریل 2004 میں انہیں سُپریم کورٹ نے سینئر وکیل کے طور پر نامزد کیا۔ اس سے قبل انہیں 2G اسپیکٹرم مختص کیس کی سماعت کے لیے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں 13 اگست 2014 کو سُپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر جسٹس اُدے اُمیش للت کی میعاد تین ماہ سے بھی کم ہوگی کیونکہ وہ رواں برس 8 نومبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں رواں برس انتخابات ممکن نہیں

Next Post

راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عسکریت پسند اور تین بھارتی فوجی اہکار ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عسکریت پسند اور تین بھارتی فوجی اہکار ہلاک

راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عسکریت پسند اور تین بھارتی فوجی اہکار ہلاک

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

عمر عبداللہ کا راجوری حملے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

کشمیر میں تین دہائیوں بعد سنیما کی واپسی، سرینگر میں ملٹی پلیکس قائم

کشمیر میں تین دہائیوں بعد سنیما کی واپسی، سرینگر میں ملٹی پلیکس قائم

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

امر ناتھ یاترا پر امن طریقے سے اختتام پذیر،تقریباً 3لاکھ یاتریوں نے درشن کئے

جگدیپ دھنکھڑ نے 14ویں نائب صدر جمہوریہ کے طور پر حلف لیا

جگدیپ دھنکھڑ نے 14ویں نائب صدر جمہوریہ کے طور پر حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »