• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طالبان کی امداد کیلئے تیار ہیں، ابھی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے، ماسکو اجلاس

طالبان کی امداد کیلئے تیار ہیں، ابھی حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے، ماسکو اجلاس

by امت ڈیسک
20/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ماسکو) روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس، چین اور پاکستان افغانستان کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ اس وقت طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق انسانی امداد و اقتصادی حمایت کا وعدہ روسی، پاکستانی اور چینی عہدیداران کی درمیان گفتگو کے بعد سامنے آیا جو بدھ کو ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان حکومت کے نمائندگان سے ملیں گے۔ تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ جب تک اقتدار سنبھالتے وقت کیے جانے والے وعدے پورے نہیں ہوجاتے روس، طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا، ان وعدوں میں نئی حکومت میں سیاسی اور نسلی گروپوں کی شمولیت شامل ہے۔ سرگئی لاروف نے رپورٹرز کو بتایا کہ”طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا حالیہ گفتگو میں شامل نہیں ہے، خطے کے دیگر بااثر ممالک کی طرح ہم بھی ان سے رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں وہ اپنے وعدے پورے کریں جو انہوں نے اقتدار میں آنے پر کیے تھے۔”

روس کو افغانستان میں قیادت کی تلاش

اگست کے وسط میں 20 سال بعد امریکا و اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد افغانستان کی حکومت تحلیل ہوگئی تھی۔1979 سے 1989 تک افغانستان میں تباہ کُن جنگ لڑنے والا ملک روس، وسیع خطے میں عدم استحکام کو روکنے کے لیے سفارتی اقدامات اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ عدم استحکام سے اس کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ روس، خاص طور پر وسطی ایشیا کی سابق سویت جمہوریتوں میں شدت پسند گروہوں کی موجودگی کے امکانات سے پریشان ہے، اس خطے کو ماسکو دفاعی بفر کے طور پر دیکھتا ہے۔ روس کے دیگر عہدیداران نے بدھ کو ہونے والی گفتگو کے لیے توقعات کو تبدیل کیا ہے جبکہ امریکا کا کہنا تھا وہ اس مرحلے پر گفتگو کا حصہ نہیں ہوگا لیکن مستقبل میں شامل ہونے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ واضح رہے صدر ولادی میر پوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کبلوف نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے کوئی اہم پیش رفت کی توقع نہیں کی تھی۔ کریملن کے ترجمان دیمیرتی پیسکوف نے کہا کہ ان مذاکرات کے ذریعے "وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آگے افغانستان میں کیا ہوگا۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ تصادم: فوج کی جانب سے حتمی حملے کی تیاری

Next Post

نئی علاقائی صف بندی میں طالبان اور امریکا کہاں کھڑے ہیں؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
نئی علاقائی صف بندی میں طالبان اور امریکا کہاں کھڑے ہیں؟

نئی علاقائی صف بندی میں طالبان اور امریکا کہاں کھڑے ہیں؟

ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گی محبوبہ مفتی

ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گی محبوبہ مفتی

23 سے 25 اکتوبر تک کشمیر میں برف باری کا امکان

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

جنوبی کشمیر:مسلح جھڑپوں کے دوران چار جنگجو اور ایک فوجی جوان از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »