• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گی محبوبہ مفتی

ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گی محبوبہ مفتی

سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا تھا

by امت ڈیسک
20/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سری نگر)پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ستیہ پال ملک، جو اس وقت میگھالیہ کے گورنر ہے، نے محبوبہ مفتی پر روشنی ایکٹ کے تحت سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری قانونی ٹیم اس بیان پر ستیہ پال ملک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف گورنر کو اختیار ہے کہ وہ اپنے بیان کو واپس لے سکتے ہیں، بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہیں۔ ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: "میرے روشنی ایکٹ کا بنفیشری ہونے کے متعلق ستیہ پال ملک کی باتیں سراسر غلط ہیں، میری قانونی ٹیم ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ان (ستیہ پال ملک) کو اختیار ہے کہ وہ اپنے تبصرے کو واپس لیں بصورت دیگر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی۔”

False & unsavoury utterances of Satya Pal Malik about me being a beneficiary of Roshni Act is highly mischievous.
My legal team is preparing to sue him.
He has the option to withdraw his comments failing which I will pursue legal recourse. pic.twitter.com/QVSOEFLGYp

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 20, 2021

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ستیہ پال ملک کے بیان کے اس حصے کا ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا ہے، جس میں وہ ان (محبوبہ مفتی) پر روشنی ایکٹ کے تحت زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ستیہ پال ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: "ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے روشنی ایکٹ لایا اور کہا کہ اس کے تحت سرکاری زمین کو فرخت کریں گے اور جو آمدنی ہوگی اس سے بجلی کا نظام سدھاریں گے۔ بجلی کا نظام تو نہیں سدھارا، لیکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ان کے بیٹے اور محبوبہ مفتی کو پلاٹ مل گئے۔” ستیہ پال ملک ویڈیو میں مزید کہتے ہیں: "میں نے جموں کے کمشنر سے کہا کہ جموں میں سرکاری زمین کی سروے کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کافی زمین خالی پڑی ہے، لیکن آپ کے چلے جانے کے بعد یہ لوگ اس پر قبضہ کریں گے، محبوبہ مفتی کے آدمی کو تو دیر ہی نہیں لگتی ہے، قبضہ کرنے میں وہ تو بھینس باندھ کے کہتا ہے کہ یہ میری زمین ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نئی علاقائی صف بندی میں طالبان اور امریکا کہاں کھڑے ہیں؟

Next Post

23 سے 25 اکتوبر تک کشمیر میں برف باری کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
Next Post

23 سے 25 اکتوبر تک کشمیر میں برف باری کا امکان

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

جنوبی کشمیر:مسلح جھڑپوں کے دوران چار جنگجو اور ایک فوجی جوان از جان

جموں و کشمیر میں 370 کی منسوخی سے کچھ نہیں بدلا: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر میں 370 کی منسوخی سے کچھ نہیں بدلا: فاروق عبداللہ

شمالی کوریا کا نئی قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا نئی قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »