(سرینگر) جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے کولگام اور شوپیاں اضلاع میں لشکر طیبہ کے ضلع کمانڈر سمیت چار جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کولگام کے سوپٹ علاقے میں بدھ کی شام ہونے والی ایک مختصر مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے ضلع کمانڈر گلزار احمد ریشی سمیت دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہلوک جنگجو ونپوہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو غریب مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔
Police and Army #neutralised LeT district commander (Gulzar Ahmd Reshi) of Kulgam and one other, who were involved in #killings of two poor labourers from Bihar on 17/10/21 at Wanpoh: IGP Kashmir@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 20, 2021
اس سے قبل ضلع شوپیاں میں ہوئی جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسند اور اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
#ShopianEncounterUpdate: Killed #terrorist Adil Wani was #involved in #killing of a poor carpenter namely Sakir Ah Wani S/O Gulam Kadir Wani R/O Saharanpur UP. Adil Wani was District Commander Shopian of proscribed #terror outfit LeT(TRF): IGP Kashmir@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 20, 2021