(سرینگر)پلوامہ میں بدھ کو 10نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کے بعد شوپیان کے 9 نوجوانوں پر بھی سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لا کر انہیں جموں کے مختلف جیلوں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔گرفتار نوجوانوں میں سے3 نوجوانوں سمیر احمد ملہ ساکن ملہ ڈھیرہ، مزمل احمد ڈار ساکن ریہ کاپرن اور محمد اقبال گنائی ساکن چتراگام شوپیان کو ڈسٹرکٹ جیل راجوری میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 قیدیوں سجاد احمد بٹ ملہ ڈھیرہ اور روف احمد بٹ ساکن صوفی پورہ زینہ پورہ کوڈسٹرکٹ پونچھ جیل اور4قیدیوںجنید ہارون رشید ساکن وہیل، وسیم احمد گنائی ساکن میمندر،عرفان احمد کوٹے ساکن چھوٹی پورہ اور جہانگیر احمد ملک ساکن کلورہ شوپیان کو ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ بھیج دیا گیا ہے۔