• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں ہر ہفتے اضافہ ، گوشت سمیت دیگر چیزوں کیلئے مقررہ کردہ نرخوں پر کہیں عمل نہیں

by امت ڈیسک
23/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر ) بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے وادی کشمیر میں سنگین رُخ اختیار کیا ہے۔ مصائب اور مشکلات میں مبتلا لوگوں کو پُر امن طور پر احتجاج کرنے کا بھی حق نہیں دیا جا رہا ہے ، سرکاری اداروں کے ذمہ داروں کی جانب سے کھوکھلی یقین دہانیوں کی بنیاد پر نہ تو لوگوںکا پیٹ بھرا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کے مشکلات کا ازالہ ممکن ہے ۔ پوری وادی میں لاقانونیت ، گراں بازاری ، لوٹ کھسوٹ اور من مانیاں عروج پر ہیں، غریبوں ، درمیانہ درجے کے کنبوں پر قانون کی تلوار لٹکائی جاتی ہے جبکہ امیروں ، منافع خوروں اور قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کی پشت پناہی کی جاتی ہے ۔ چیکنگ اسکارڈ کا کہیں نام و نشان دکھائی نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں دن بدن غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ وادی کشمیر میں کسی بھی جگہ قصبوں یا دیہی علاقوں میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے کاروائیاں عمل میں نہیں لائی جا رہی ہیں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہو چکا ہے اور لوٹ کھسوٹ مچانے والوں کو جوابدہ بنانے کیلئے سرکاری مشینری پوری طرح سے غائب ہو چکی ہے جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑر ہا ہے۔ کشمیر وادی کے اطراف واکناف میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں کھانے کے تیل ، چائے ، ہلدی ، مرچ ، مصالہ جات ، آٹا ، صابوں ، دالوں ، دودھ ، مکھن ، ڈالڈا ، گھی اور دوسری چیزوں کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جار ہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بے پناہ مصائب ومشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ مرتب کی گئی ہے اس کے مطابق کہیں پر بھی کھانے پینے کی چیزیں فروخت نہیں کی جاتی ہیں اور پوری وادی میں غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے کی کاروائیاں شروع کی گئی ہیں دو دو ہاتھوں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں غریب طبقہ کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے اور سرکار کی جانب سے لوگوں کو راحت پہنچانے کے ضمن میں اقدامات اٹھانے کی جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ادھر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے بھی رہی سہی کسر پوری کر لی ہے سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی ایک رواج بن کر رہ گیا ہے اور پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے لوگوں کو اب اپنے شیڈول کے مطابق بھی برقی رو فراہم نہیں کی جاتی ہیں اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی کے اکثر و بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں۔ پینے کے پانی کی قلت دن بدن بڑھتی جار ہی ہے ندی نالوں کے خشک ہونے کے ساتھ ہی تین تین کلومیٹر کی مسافت طے کرکے لوگوں کو پینے کا پانی حاصل کرناپڑرہا ہے اور ناصاف پانی استعمال کرنے کے باعث اکثر و بیشتر علاقوںمیں کئی طرح کی بیماریاںپھوٹ پڑی ہیں اور محکمہ جل شکتی کی جانب سے لوگوںکو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے جبکہ محکمہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وادی کے 70فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ طبی سہولیات کے فقدان نے بھی بری طرح سے وادی کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی دن بدن بد سے بدتر ہوتی جار ہی ہے خاص کر دیہی علاقوںمیں قائم کئے گئے سرکاری اسپتال زبح خانوں میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے درجہ چہارم کے ملازم بیماروں کا علاج کرکے ان کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں اور لوگوں کو بے وقت کی موت مرنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔ سڑکوں کی حالت اس قدر سنگین ہو گئی ہے کہ گردو غبار اٹھنے سے بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔ (ایجنسیاں)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں موٹر سائیکل ضبط کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری

Next Post

عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر وادی بھر کی مسجدوں، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر وادی بھر کی مسجدوں، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر وادی بھر کی مسجدوں، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ آج سرینگر پہنچ رہے ہے

سخت ترین سیکورٹی بندوبست کے بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ آج سرینگر پہنچ رہے ہے

خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

مالی مشکلات اور کمائی کے اضافی طریقے

مالی مشکلات اور کمائی کے اضافی طریقے

کشمیر میں بارشیں اور برف باری، سرینگر جموں شہراہ بند، مغل روڈ بھی بند

کشمیر میں بارشیں اور برف باری، سرینگر جموں شہراہ بند، مغل روڈ بھی بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »