(سرینگر) پونچھ جنگلات میں جاری طویل جنگجو مخالف آپریشن کے بیچ اتوار کو 20دنوں کے بعد راجوری پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال کر دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جنگلات میں جنگجو ﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا ۔ پونچھ کے بھاٹہ دھوڑیاں، نادجنگلات میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گزشتہ 20دنوں سے وقفے وقفے سے مسلح تصادم آرائی جاری ہے جس دوران کئی مرتبہ جنگلات میں فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 9 فوجی اہلکار از جاں ہو گئے ہیں ۔ جنگلات میں پہلی دفعہ گولیوں کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی پونچھ راجوری شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور اتوار 31 اکتوبر کی صبح حکام کی جانب سے 20دنوں بعد شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا اور گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔