(سرینگر) پاکستانی حکام نے پیر کے روز غیر شعوری طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے پونچھ کے ایک ذہنی طور مریض شہری کو اپنے وطن واپس بھیج دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے ساوجین سیکٹر سے تعلق رکھنے والا سیف الدین ولد غلام محمد لون نامی ایک شہری7 جون سے لا پتہ تھا جس کے بارے میں متعلقہ پولیس چوکی میں ایک رپورٹ درج کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری نے غیر شعوری طور پر ایل او سی کو پار کیا تھا۔