• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیرمیں عسکریت کی روک تھام کے لئے ایک اور تحقیقاتی ایجنسی قائم

فائل فوٹو

جموں و کشمیرمیں عسکریت کی روک تھام کے لئے ایک اور تحقیقاتی ایجنسی قائم

by امت ڈیسک
02/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں و کشمیر میں عسکری سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مختلف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ سی آئی ڈی، ای ڈی، این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کے بعد اب جموں و کشمیر میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی یعنی ایس آئی اے( SIA) کو شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے آرڈر بھی جاری کیا گیا یے۔ سرکاری آرڈر نمبر 286-ہوم آف 2021 کے مطابق ایک خصوصی ایجنسی ایس آئی اے کو شامل کیا جائے گا تاکہ جرائم کی تفتیش اور مقدمات چلانے مدد مل سکے۔

یہ ایس آئی اے ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرے گی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) اور دیگر مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرے گی تاکہ عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات کی تیزی کے ساتھ تفتیش کی جا سکے۔ ایس آئی اے میں ڈائریکٹر کے علاوہ ایسے افسران شامل ہوں گے جنہیں سرکار نے داخل کیا ہو۔

آرڈر کے مطابق تمام پولیس اسٹیشنوں کے انچارجز کو ہدایت دی گئی ہے کہ عسکریت پسندی سے متعلق مقدمات کے اندراج کو فوری اور لازمی طور پر ایس آئی اے کو مطلع کرے گا۔ آرڈر کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایکٹ 2008 کے تحت اگر این آئی اے نے کسی کیس تفتیش نہیں کی تو جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی اس کی گہرائی کی بنیاد پر کارروائی کریں گے، کیس کی تفتیش کے ساتھ ساتھ تفتیش کی پیش رفت، دیگر متعلقہ پہلوؤں اور ایس آئی اے کی حد کو جاننے کے بعد اگر ڈی جی پی کو لگے کہ کیس کو ٹرانسفر کرنے کی ضرورت ہے تو یہ فیصلہ کرنا ان کا اختیار ہوگا۔ آرڈر کے مطابق اگر کسی معاملے کو ایس آئی اے کو منتقل نہیں کیا گیا تو پولیس ہیڈکواٹرس کو اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایس آئی اے کو اس کیس کے تعلق سے مطلع رکھے اور وقتاً فوقتاً کیس کی پیش رفت سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔

آرڈر میں یہ بھی لکھا گیا یے کہ ایس آئی اے کے پاس یہ بھی اختیارات ہیں کہ اگر انہیں لگے کہ کسی کیس انہیں مداخلت کرنی چاہیے تو وہ کیس کو درج کر کے تفتیش شروع کرسکتے ہیں بشرطیکہ ڈی جی پی کو مطلع کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر ریاست کو کوئی بھی کیس منتقل کیا جائے تو اس کیس پر ایس آئی اے کارروائی کرے گی۔

آرڈر میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ سی آئی ڈی ونگ کا چیف ایس آئی اے میں ایکس آفیشیو ڈائریکٹر ہوگا۔ ایس آئی اے میں تعینات ہونے والے ملازمین کو خصوصی انسینٹیو سے بھی نوازا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سردی کے ایام شروع ہونے کے ساتھ رسوئی گیس اور راشن کی قلت، مٹی کا تیل نایاب

Next Post

بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان ‘پولیس نے کیا مقدمہ درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان ‘پولیس نے کیا مقدمہ درج

بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان 'پولیس نے کیا مقدمہ درج

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

15روز سے جاری آپریشن کے بیچ مینڈھر کے جنگلات میں پھر گولیوں کا تبادلہ

پونچھ کے جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن 22ویں روز بھی جاری

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »