• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

'مرکزی حکومت کے ساتھ نظریاتی اختلاف کو مزید گہرا کرنے اور لوگوں کو دوبارہ بااختیار بنانے کی راہ میں کسی کو رکاوٹ کا باعث بننے نہیں دیں گے'

by امت ڈیسک
02/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ ہمارے سخت نظریاتی اختلافات ہیں اور ناقابل مصالحت مسائل حائل ہیں تاہم یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ وہ کشمیریوں کے مفاد کو مزید نقصان پہنچانے اور ان کے وقار کو مجروح کرنے کے لیے بے جا طاقتوں کا استعمال کررہی ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے رہنماوں نے خطہ کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لئے اپنی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد پی سی صدر سجاد غنی لون نے ایک بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں قیادت کا مطلب یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس ایک عام کشمیری کو ظلم کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال واضح طور پر غیر معمولی ہے۔ لوگ بے بسی اور مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ پ5 اگست 2019 کو شروع ہونے والی بے اختیاری کا عمل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اوریہ ایک مسلسل عمل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاذ و نادر ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہے جب کشمیریوں کو نیچا دکھانے، ان کی تذلیل اور انہیں مزید کمزور کرنے کے لئے کوئی ہتھکنڈہ نہ استعمال کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کو مزید پیچدہ بنانے کے لیے ایک اجنبی انتظامیہ ہے جس کی جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کوئی یکسانیت نہیں ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں باالخصوص پی ڈی ڈی صدر محبوبہ مفتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تصادم کا نیا دور شروع کرنے کے خواہشمندوں سے یہ سوال ہے کہ نئے متاثرین کے لئے کس کا انتخاب کس کے درمیان سے کیا جائے گا؟ ان کے خاندانوں سے ہوگا یا روایت کے مطابق غریب آدمی کا بیٹا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ تضاد ہے کہ وہ جماعتیں یا رہنما جو محاذ آرائی کے ذریعہ متاثرین کی تلاش میں ہیں، وہ ماضی کی فاتح رہی ہیں اور کشمیریوں میں مظلومیت کا احساس کراتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس کسی کو مرکزی حکومت کے ساتھ نظریاتی اختلاف کو مزید گہرا کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو دوبارہ بااختیار بنانے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بننے نہیں دے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان ‘پولیس نے کیا مقدمہ درج

Next Post

پونچھ کے جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن 22ویں روز بھی جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
15روز سے جاری آپریشن کے بیچ مینڈھر کے جنگلات میں پھر گولیوں کا تبادلہ

پونچھ کے جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن 22ویں روز بھی جاری

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

گاندھی جی کے قاتل آئین ہند کے دشمن

گاندھی جی کے قاتل آئین ہند کے دشمن

عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملازمین نوکری سے برخاست

عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملازمین نوکری سے برخاست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »