• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان ‘پولیس نے کیا مقدمہ درج

بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کا مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان ‘پولیس نے کیا مقدمہ درج

پارٹی نے جاری کیا نوٹس، ساتھ ہی کہا انکوائری مکمل ہونے تک کوئی بیان نہ دیں

by امت ڈیسک
02/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) جموں و کشمیر کے بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی وکرم رندھوا کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض بیان دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد خطہ کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا اور متعدد پولیس اسٹشنز میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے مطالبے بھی کیے جارہے ہیں۔جموں و کشمیر پولیس نے اس سلسلہ میں جموں کے تر کوٹہ نگر پولیس سٹیشن میں ایک ایف آئی آر نمبر 357/2021 زیر دفعات 295-A،505(2) درج کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کی بی جے پی یونٹ کی جانب سے سابق ایم ایل سی اور پارٹی کے سنیئر لیڈر وکرم رندھوا کو مسلمانوں کےخلاف بیان بازی کرنے اور ان کے جذبات مجروح کرنے کے سلسلہ میں نوٹس جاری کی گئی ہے۔ پارٹی کے جموں و کشمیر اکائی کے صدر رویندر رینہ اور تادیبی کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں سابق ایم ایل سی سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دیے گئے بیان سے ایک فرقے کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ لہذا وہ 48 گھنٹوں کے اندر اس معاملہ پر اپنا موقف واضح کریں اور سرِعام معافی مانگیں۔  ساتھ ہی موصوف کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ معاملہ کی تحقیقات تک ذرائع ابلاغ میں کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہ دیں۔ خیال رہے رندھوا کی اس وائرل ویڈیو کے بعد پارٹی پر شدید دباؤ تھا کہ وہ اس معاملے میں کاروائی کریں ،وہیں پی ڈی پی صدر نے بھی ان کے خلاف کاوائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیرمیں عسکریت کی روک تھام کے لئے ایک اور تحقیقاتی ایجنسی قائم

Next Post

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

15روز سے جاری آپریشن کے بیچ مینڈھر کے جنگلات میں پھر گولیوں کا تبادلہ

پونچھ کے جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن 22ویں روز بھی جاری

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

سرینگر سے شارجہ تک کارگو نقل و حمل کیلئے معاہدہ طے

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

گاندھی جی کے قاتل آئین ہند کے دشمن

گاندھی جی کے قاتل آئین ہند کے دشمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »