(ری نگر) وادی کشمیر میں درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہونے کے باعث سردی کا زور برابر جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔