(سرینگر) جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نظر بند رکھے گئے سربراہ تنظیم جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے حیدرپورہ جھڑپ کے دوران ہلاک کئے گئے الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے لواحقین اور عزیزوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کیلئے ان کے گھر گیا جہاں وفد نے قیادت کی جانب سے سوگوار کنبوں کے ساتھ اس سانحہ پر یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ عوامی مجلس عمل اور اس کی پوری قیادت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ تنظیم کی جاب سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق اس مرحلے پر مرحومین کی جنت نشینی کیلئے فاتحہ بھی پڑھی گئی ۔










