(سرینگر) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے راجباغ میں انکم ٹیکس کے صدر دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کے ساتھ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا و دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر آئی ہوئی ہے۔ آج انہوں نے سرینگر مین انکم ٹیکس دفتر کا افتتاح کیا۔ اس دوران وہ تاجروں کے علاوہ محکمہ مال کے افسران کے ساتھ یونین ٹریٹری کی موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔

منگل کو وزیر خزانہ جموں میں تاجروں و دیگر متعلقہ افسران سے جموں کی اقتصادی صورتحال پر بات کریں گی۔










