(نئی دہلی) ہندوستان میں ٹیلی کوم کی بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے 26 نومبر سے اپنے پری پیڈ موبائل پلانز میں25 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف پلان کے ساتھ ساتھ ڈیٹا ٹاپ اپ ریٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے 28 دنوں کی میعاد کے ساتھ 79 روپے کے پلان کو بڑھا کر 99 روپے کر دیا ہے۔










