(سرینگر) پولیس نے رنگریٹ جھڑپ میں مارے گئے دو مشتبہ عسکریت پسندوں میـں سے ایک کی شناخت پاکستانی تربیت یافتہ عادل احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکنہ دھرم ڈورہ شوپیان کے طور پر کی ہے جبکہ دوسرے عسکریت پسند کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری تھا.پولیس نے دو اے کے 47 بندوقیں ضبط کرنے کا بھی دعوٰی کیا ہے .دریں اثناء مقامی لوگوں کے مطابق پولیس نے جاۓ وقوعہ کے قریب ایک نجی تعلیمی ادارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کر لی ہے.










