• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

اننت ناگ میں سینئر صحافی مرحوم قاسم سجاد کی یاد میں تقریب

by امت ڈیسک
14/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(اننت ناگ) ہفت روزہ ”شہاب“ کے بانی ایڈیٹر مرحوم قاسم سجاد کو خراج عقیدت ادا کرنے کے مقصد سے اتوار کو ٹاون ہال اننت ناگ میں تقریب منعقدکی گئی جس میں شہاب کا خصوصی میگزین ایڈیشن جاری کیا گیا۔ اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور مراز ادبی سنگم کے اشتراک سے اننت ناگ کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ اس کانفرنس میں وادی کے معروف ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدار ت سابق جسٹس اور دانشوربشیر احمد کرمانی نے کی جبکہ سرکردہ ادیب اور ساہتیہ اکادمی کے ایڈوائزری بورڈ برائے کشمیر کے کنوینر غلام نبی آتش تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے۔ سینئر صحافی اور ایڈیٹر چٹان طاہرمحی الدین، ممتاز شاعر علی شیدا، معروف ادیب و صحافی زاہد مختار اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سابق سربراہ ناصر مرزا، راجا یوسف نے تقریب میں مہمانانِ ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ سینئر صحافی اور بی بی سی کے نمائندے ریاض مسرور نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر قاسم سجاد کی یاد میں ہفتہ روزہ ”شہاب“ کے ایک خصوصی میگزین ایڈیشن کا اجرا کیا گیا۔ اس خصوصی شمارے میں سرکردہ دانشوروں اور صحافیوں کے وہ شذرات شامل اشاعت ہیں، جن میں مرحوم قاسم سجاد کی صحافتی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین ادا کیا گیا ہے۔ سینئیر صحافی اور اننت ناگ ورکنگ جنرلسٹ ایسوسیشن کے صدر ایس طارق نے کہا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے سرنل سے تعلق رکھنے والے مرحوم قاسم سجاد ایک بے باک اور بے لا گ قلمکار تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی بہادری کے ساتھ صحافت کی آبیاری کی اور ہمیشہ سچائی کی طرفداری کی۔ مرحوم نے انتہائی ناسازگار حالات میں بھی اپنے قلم کو گروہی رکھنے سے انکار کیا اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔ سینئر صحافی اور ایڈیٹر چٹان طاہر محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قاسم سجاد کبھی بھی سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کہنے کے روادار نہیں تھے بلکہ وہ ہمیشہ بہادری کے ساتھ حقائق کو پیش کرتے رہے ہیں۔ جسٹس بشیر احمد کرمانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مرحوم قاسم سجاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے لئے ایک نقش پا چھوڑ گئے ہیں، جس پر چل کر صحافت کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے حق کی ترجمانی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا تقریب میں موجود ممتاز شخصیات اور عام لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھ ہی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قاسم سجاد کتنے مقبول صحافی تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سرد ہونے لگی، لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

Next Post

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

زیون حملہ: وزیر اعظم  مودی نے حملے کی رپورٹ طلب کی

زیون حملہ: وزیر اعظم مودی نے حملے کی رپورٹ طلب کی

زیون حملہ: ایک اور پولیس اہلکار کے دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3

زیون حملہ: ایک اور پولیس اہلکار کے دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »