• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا: صدر پوٹن

by امت ڈیسک
14/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ماسکو) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے بعد کافی عرصے تک گھریلو اخراجات پورا کرنے کے لیے ٹیکسی چلائی تھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق روسی صدر نے سقوطِ سویت یونین کو ایک دلخراش سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے پر روسی شہری غمگین ہوگئے تھے۔ صدر پوٹن نے جذباتی انداز میں کہا کہ سویت یونین کا حصے بخیرے ہونا دراصل تاریخی روس کے ٹکڑے ہونا تھا جو اس وقت سویت یونین کے نام سے موسوم تھا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ سویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد معیشت زمین بوس ہوگئی اور غربت نے ڈیرے ڈال دیئے تھے۔ میں نے بھی ٹیکسی چلا کر گزارا کیا تھا۔ ہم نے بڑی مشکل سے خود سنبھالا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان خیالات کا اظہار فلم سازوں سے گفتگو میں کیا جو روس کی تاریخ پر مبنی فلم کو روسی زبان میں ڈب کر رہے ہیں جس کا مقصد نئی نسل کو روس کی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ روسی سوشلسٹ ریاستوں پر مشتمل اتحاد ’’سویت یونین‘‘ کا قیام 1922 میں عمل میں آیا تھا اور 1991 تک برقرار رہا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہفتہ روزہ شہاب کاخصوصی میگزین جاری

Next Post

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم کی ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

زیون حملہ: وزیر اعظم  مودی نے حملے کی رپورٹ طلب کی

زیون حملہ: وزیر اعظم مودی نے حملے کی رپورٹ طلب کی

زیون حملہ: ایک اور پولیس اہلکار کے دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3

زیون حملہ: ایک اور پولیس اہلکار کے دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

زیون حملہ جیش محمد سے وابستہ تین جنگجوؤں نے انجام دیا: آئی جی پی کشمیر

زیون حملہ جیش محمد سے وابستہ تین جنگجوؤں نے انجام دیا: آئی جی پی کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »