(پونچھ) ضلع پونچھ کے سرنکوٹ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے سرنکوٹ کے ڈوری ڈھوک جنگل علاقے کومنگل کی صبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں چھپے جنگجوؤں نے فوج کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو کو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔