• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کویت کی حکومت مستعفی، ملک میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا

کویت کی حکومت مستعفی، ملک میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا

by امت ڈیسک
06/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(دبئی) کویت کی حکومت نے اپنے قیام کے چند ماہ بعد ہی منگل کو استعفیٰ دے دیا ہے جس سے جس سے ملک میں نئی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق عرب ملک اس وقت بدترین سیاسی بحران سے دوچار ہے کیونکہ اس بحران کی وجہ سے ملک میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کونا نے رپورٹ کیا کہ کویت کے وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے کابینہ کا استعفیٰ ولی عہد کو پیش کر دیا یہ پیشرفت ایک ایسے موقع سامنے آئی ہے جب رواں ہفتے کے آخر میں پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ ہونی تھی تاکہ انہیں عہدے سے ہٹایا جا سکے۔ یہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کویت کی تیسری اجتماعی حکومت کا استعفیٰ ہے، حال ہی میں دسمبر میں حزب اختلاف کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ نئے چہروں کو وزارتوں کے لیے چنا گیا تھا اور اب ان کے استعفے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ اصلاحات کرنے میں ناکام رہے۔ شیخ صباح الخالد کے خلاف مخالفت بڑھ رہی ہے، ناراض اراکین نے ان کی مبینہ بدعنوانی اور بدانتظامی پر گزشتہ ہفتے ان کا گھیراؤ کر لیا تھا تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے، انہوں نے انہیں غیر موزوں قرار دیا اور ملک کے مسائل سے نمٹنے اور درکار اصلاحات کے لیے ایک نئے وزیر اعظم کے تقرر کا مطالبہ کیا۔ کابینہ کا استعفی اس سال کے رواں سال کے اوائل میں وزارت دفاع اور داخلہ کے وزرا کے استعفوں کے بعد سامنے آیا ہے کیونکہ ان وزرا نے مستقبل میں کام کرنے کے حوالے سے معذوری ظاہر کی تھی۔ وزرا سے پوچھ گچھ اور منصوبے روکنے جانے کے سبب حالیہ مہینوں میں اراکین نے انتہائی تیزی سے سیاسی مایوسی اور عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ یوکرین میں روس کی جنگ کے دوران تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے حال ہی میں کویت کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جس نے ساتھ ساتھ ان کو اس بات کی یاد دہانی بھی کرائی کہ ان کا مکمل طور پر انحصار تیل کی آمدن پر ہے اور اس حوالے سے مزید شعبوں میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آمدن کے ذرائع پیدا کر سکیں۔ تیل کی مسلسل کئی سالوں سے کم قیمتیں کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی وبا نے گزشتہ سال ملک کے کھاتوں کے خسارے کو گزشتہ سال کی جی ڈی پی کے 16.6 فیصد تک پہنچا دیا تھا۔ خلیج فارس کے خودمختار خطہ شیخوں میں پارلیمنٹ ایک نایاب طرز حکمرانی ہے لیکن کویت میں یہی پارلیمنٹ قوانین کو منظور یا مسترد کرنے، وزرا سے سوال اور اعلیٰ حکام کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پیش کرنے کا اختیار رکھتی ہے البتہ حتمی اختیار ملک کے حکمران امیر کویت کے پاس ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ترال مسلح تصادم آرائی، دو جنگجو مارے گئے: پولیس

Next Post

تصاویر: مسلم ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
تصاویر: مسلم ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات

تصاویر: مسلم ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات

سی سی ٹی وی کا استعمال کریں اور مشکوک نقل و حرکت کی پولیس کو اطلاع کریں: ڈی سی سرینگر کی تاجروں کو ہدایت

سی سی ٹی وی کا استعمال کریں اور مشکوک نقل و حرکت کی پولیس کو اطلاع کریں: ڈی سی سرینگر کی تاجروں کو ہدایت

2 سال میں جموں و کشمیر میں 104 سیکورٹی اہلکار ہلاک،223 زخمی: وزارتِ داخلہ کا پارلیمنٹ میں جواب

جموں و کشمیر میں 2017 سے 2021 تک اقلیتی طبقہ کے 34 افراد کو قتل کیا گیا: نتیانند رائے

ہری پورہ ترنز شوپیان میں فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر جاری

ہری پورہ ترنز شوپیان میں فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر جاری

ہری پورہ ترنز شوپیان میں فورسز اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر جاری

شوپیاں تصادم: جنگجو ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے سے نکلنے میں کامیاب، آپریشن اختتام پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »