(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو جنگجو، جن کا تعلق انصار غزوات الہند اور لشکر طیبہ سے تھا، مارے گئے۔
AGuH #terrorist Safat Muzzaffar Sofi @ Muavia and LeT’s terrorist Umer Teli @ Talha killed in #Tral. Before shifting to Tral area both were involved in several #terror crimes in #Srinagar city including recent killing of Sarpanch (Sameer Ahmad) in Khanmoh Srinagar: IGP Kashmir
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 6, 2022
انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”اے جی یو ایچ (عسکریت پسند) صفات مظفر صوفی عرف معاویہ اور لشکر طیبہ کے عمر تیلی عرف طلحہ ترال میں مارے گئے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترال علاقے میں منتقل ہونے سے پہلے دونوں سری نگر شہر میں کئی (عسکریت پسندانہ) جرائم میں ملوث تھے جن میں کھنموہ سری نگر میں سرپنچ (سمیر احمد) کا حالیہ قتل بھی شامل تھا۔