(جموں) 24 اپریل کو’ قومی پنچایتی راج دن‘ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بدھ کو سانبہ میں پالی پنچایت کا دورہ کیا. مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) جتندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت سولر پلانٹس لگا کر اگلے4سے5 برسوں میں جموں و کشمیر میں بجلی مفت بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔مرکزی وزیرمملکت ، جو اس ماہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں و کشمیر کے لئے سیکورٹی اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جموں کے دورے پر ہیں، نے مزید کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے افراتفری کے درمیان جموں اور اس کا پاور میکانزم دیگر ریاستوں کیلئے ایک رول ماڈل بن جائے گا۔ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ اگلے4سے5سال بعدجموں وکشمیرمیں بجلی مفت ہو گی۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف، جہاں افراط زر کے حوالے سے بہت زیادہ افراتفری ہے، جموں ایک رول ماڈل بن جائے گا جو ہمارے پاس موجود متبادلات کو ظاہر کرتا ہے۔اس بارے میں کہ این ڈی اے حکومت اسے کیسے انجام دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جتندرسنگھ نے مزید کہاکہ ہم اس خطے میں دیہی ترقی میں نئی اختراعات اور ٹیکنالوجی کو ظاہر کریں گے، زرعی اسٹارٹ اپس کو فروغ دیں گے۔ تقریباً 2.45 کروڑ روپے کے سولر پلانٹس کی تنصیب کا کام ایک دودنوں میں مکمل ہو جائے گا اور 17سے18 اپریل تک340 گھرانوں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی ملے گی۔