(سرینگر) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک تصادم آرائیوں کے دوران مختلف جنگجو تنظیموں سے وابستہ کل 62 جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان مہلوک جنگجوؤں میں سے 47 مقامی جبکہ 15 غیر ملکی جنگجو تھے۔ موصوف انسپکٹر جنرل نے یہ جانکاری جمعرات کو کشمیر زون پولیس کے ٹیوٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔
Total #terrorists killed in encounters so far this year= 62#Terror #Outfit wise: LeT = 39, JeM=15, HM =06, Al-Badr =02.
Among the total 62 killed terrorists, 47 were local terrorists & 15 #foreign terrorists: IGP Kashmir@JmuKmrPolice— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 28, 2022
ٹویٹ میں کہا گیا: ‘سال رواں کے دوران اب تک کل 62 جنگجو مارے گئے جن میں سے47 مقامی جبکہ15 غیر مقامی جنگجو تھے‘۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے 39 جنگجوؤں کا تعلق لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے تھا جبکہ 15جنگجو جیش محمد، 6 جنگجو حزب المجاہدین اور 2 جنگجو البدر نامی جنگجو تنظیموں سے وابستہ تھے۔